جرمنی میں سیکڑوں افراد مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آ ئے

جرمنی میں سیکڑوں افراد مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آ ئے

  

برلن(آن لائن)جرمنی کے سٹٹ گارٹ شہر کے وسط میں اتوار کی علی الصبح سینکڑوں افراد مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں اور سٹوروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے بعد لوٹ مار کی گئی ۔جنوب مغربی شہر میں حکام نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اس وقت ثبوت جمع کررہی ہے اور 20سے زائد لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جنہیں عبوری طورپر حراست میں لیا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک درجن سے زائد پولیس افسران جھڑپوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔مقامی سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کے سرکردہ رکن پارلیمنٹ ساشا بنڈر نے تشدد کی الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ یہ بالکل ناقابل قبول بات ہے کہ ہمارے ملک کے وسط میں خانہ جنگی کے طرز کے واقعات پھوٹ رہے ہیں، ہم بیڈن ویورٹمبرگ میں سڑکوں پر کبھی اس نوعیت کی جھڑپوں سے متعلق نہیں جانتے۔

مزید :

علاقائی -