نیشنل پولیس بیورو کی سرکاری ویب سائٹ پانچ ماہ سے اپ ڈیٹ نہ ہو سکی

نیشنل پولیس بیورو کی سرکاری ویب سائٹ پانچ ماہ سے اپ ڈیٹ نہ ہو سکی

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزارت داخلہ کی غفلت، نیشنل پولیس بیورو کی سرکاری ویب سائٹ پانچ ماہ سے اپ ڈیٹ نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے نیشنل پولیس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل شوکت حیات کو تبدیل ہوئے پانچ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اب تک اْن کا نام بطور ڈی جی ویب سائٹ پر درج ہے شوکت حیات کی جگہ اعجاز حسین شاہ تعینات ہوئے تھے جن کی ریٹائرڈمنٹ کا وقت قریب آنے کو ہے مگر اب تک این پی بی کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ نہ ہوسکی اور نہ ہی اْن کا نام ویب سائٹ http://www.npb.gov.pk/ پر لکھا گیا۔ جبکہ ویب سائٹ پر این پی بی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرلز کے چارٹ کو 2016ء میں تعینات ہونے والے ڈی جی اقبال محمود کے بعد اپ ڈیٹ ہی نہیں کیا گیا۔ نیشنل پولیس بیورو کا تمام رابطہ غیر ملکیوں کے ساتھ بھی رہتا ہے جو اگر مذکورہ ویب سائٹ کا وزٹ کرتے ہوں گے تو وہ پاکستان کے آئی ٹی سسٹم پر ہنستے ہوں گے۔

ویب سائیٹ

مزید :

علاقائی -