پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ایک بھی وعدہ وفا نہیں ہوا،شاہ زین بگٹی

پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ایک بھی وعدہ وفا نہیں ہوا،شاہ زین بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے اب تک ایک وعدہ وفا نہیں ہواہے،ہمیں لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کیلئے ووٹ نہیں بلکہ ہم پر اعتماد کرکے ووٹ دیاہے کہ آئین پاکستان کے تحت ان کے بچوں کیلئے تعلیم،صحت، پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرسکیں اگر ہم بنیادی سہولیات فراہم نہ کرسکے تو پھر کیا فائدہ حکومت میں رہنے کا،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیانوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا ایک وفد کوئٹہ بگٹی ہاؤس آیا تھا جس میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی،پرویزخٹک،جہانگیر ترین،سرداریارمحمدرند، پنجاب اور سندھ کے گورنرز شامل تھے انہوں نے میڈیا کے سامنے کہاتھاکہ ہم وعدے وعید نہیں کرتے بلکہ عملی جامہ پہنچائیں گے،وزیراعظم عمران خان حلف کے بعد ملک کے پسماندہ علاقوں کو دیگر شہروں کے برابر ترقی دیں گے،دو سال میں ایسا کچھ نہیں ہوا،بلوچستان میں نواب اکبربگٹی کی شہادت کے بعد لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے جن میں ڈیڑھ لاکھ بگٹی مہاجرین آج بھی اپنے گھروں سے دور ہیں۔وزراء رپورٹ اب تک جمع نہیں کراسکے اندازہ کیاجاسکتاہے کہ وفاق کتنا سنجیدہ ہے،بلوچستان میں گیس،بجلی نایاب ہوچکی ہے لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھروں کی تعمیر شامل ہیں جس کے ثمرات پاکستانی عوام کوپہنچنا چاہیے مگر ابھی تک وعدے کے علاوہ کچھ نہیں دیکھ پائی ہے،کورونا میں بھی وفاق نے بلوچستان کونظرانداز کیاہے سہولیات کافقدان ہے،لاک ڈاؤن کھول دیاہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہورہاہے وفاق صوبوں پر ذمہ داری ڈالی جارہی ہے،فرنٹ لائن ہیروز کی سیلرز ڈیڈکٹ ہورہی ہے۔ہمیں لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کیلئے ووٹ نہیں بلکہ ہم پر اعتماد کرکے ووٹ دیاہے کہ آئین پاکستان کے تحت ان کے بچوں کیلئے تعلیم،صحت، پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرسکیں اگر ہم بنیادی سہولیات فراہم نہ کرسکے تو پھر کیا فائدہ حکومت میں رہنے کا۔
زین بگٹی

مزید :

علاقائی -