لوئر مال،بھیک مانگنے سے باز نہ آنے پر بیٹے نے باپ کو اینٹیں ما ر کر قتل کر دیا

لوئر مال،بھیک مانگنے سے باز نہ آنے پر بیٹے نے باپ کو اینٹیں ما ر کر قتل کر دیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال کے علاقے میں سگے بیٹے نے 60سالہ باپ کو اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقہ بند روڈ بوبی پلازہ کے قریب 60 سالہ شخص کو اس کے بیٹے انیٹوں کے وار سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق60 سالہ شخص کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی اس کا بیٹا ریاض نے بھیک مانگنے سے منع کرتا تھا۔ ریاض کے بار بار منع کرنے پر محمد علی باز نہ آیا جس پر گزشتہ روز تلخ کلامی ہو گئی اور ملزم ریاض نے طیش میں آکر اینٹوں کے وار سے باپ کو قتل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -