پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کی گئی۔ اب تک 01ہزار سے زائد افراد کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔دفاتر اور فیلڈ میں موجود پولیس اہلکاروں میں ماسک، سینیٹائزر اور گلوز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔پولیس لائنز میں داخلے سے قبل تمام افراد کا تھرمل گن کے ذریعے ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے اورتمام سٹاف میں سیفٹی ماسک اور ہینڈ گلوزبھی تقسیم کئے گئے۔قرنطینہ سنٹرز، اجلاس پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 111 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر 155 سے زائد جوان روانہ کئے جارہے ہیں۔

سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے شہر کی مختلف مقامات پر 30 سے زائد پلاٹون نے ڈیوٹی سرانجام دی۔جوڈیشل ونگ نے اہم شخصیات سمیت 51 اہم ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -