فیروزوالہ، کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی،25 دکانیں سیل

فیروزوالہ، کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی،25 دکانیں سیل

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ زاہد خاں نے دیگر عملے کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پچیس دکانیں سیل کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر اے سی فیروزوالہ زاہد خان نے سپیشل مجسٹریٹ اور دیگر عملے کے ہمراہ فیروزوالہ فیکٹری ایریا اور جی ٹی روڈ کے علاقے میں چھاپے مار کر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پچیس دکانیں سیل کردیں اور متعدد افراد دکانداروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپوں پر چھاپے مار کر پٹرول کی سپلائی کی فراہمی اور پیمانے چیک کیے۔

مزید :

علاقائی -