علی پور چٹھہ، نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے خود کشی کرلی

علی پور چٹھہ، نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے خود کشی کرلی

  

علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان) علی پور چٹھہ کے نواحی علاقہ کیلانوالہ میں 25سالہ نوجوانن نے نشہ کیلئے رقم کی حصولی میں ناکامی پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی علاقہ حضرت کیلانوالہ کا رہائشی 25سالہ بشارت علی نشہ کرنے کا عادی تھا۔اس نے اپنے گھر والوں کو نشہ کی لت پوری کرنے کیلئے رقم کا مطالبہ کیاجس پر انکاری ہونے سے مذکورہ نوجوان جذباتی ہوگیا اور نزدیکی کھیتوں میں جاکر درخت کے ساتھ رسی کی مدد سے لٹک کر اپنی قیمتی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس تھانہ علی پور چٹھہ مصروف تفتیش ہے۔علاقے کے عوامی سماجی حلقوں نے مذکورہ وقوعہ پر اظہار افسوس کیا ہے

مزید :

علاقائی -