ریلوے سٹیشن پر کارگو گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا

      ریلوے سٹیشن پر کارگو گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارگو گودام میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے گودام میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کو بجھانے کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن مکمل گیا۔ ریسکیو 1122 ذرائع کا بتانا ہے کہ گودام میں کافی سامان تھا جسے ملک کے مختلف حصوں میں ترسیل کے لئے بھیجا جانا تھا۔ خیال رہے اس گودام کے ساتھ ایک اور گودام ہے جو آگ سے محفوظ رہا ہے۔

لیکن اگر بر وقت کارروائی نہ کی جاتی تو نقصان زیادہ ہونے کے امکانات تھے۔

مزید :

علاقائی -