ڈولفن اور پیرو فورس کی 7روزہ کارکردگی رپورٹ جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ڈولفن سکواڈعائشہ بٹ نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام314کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔دوران پٹرولنگ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے52 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے11موٹرسائیکلیں،03 موبائل فونز اور11لاکھ65 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے32پسٹلز،08 رائفلز،22 میگزین اورمتعدد گولیاں برآمد کی گئیں۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ15 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 10 بوتلیں شراب، 510گرام ہیروئن،حقہ شیشہ، فلیور ودیگر سامان برآمد کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے97افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ28ہزار 689 موٹر سائیکلوں،304 گاڑیوں اور26ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی
جبکہ147موٹر سائیکلوں،10 گاڑیوں اور264اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی03گاڑیوں اور 06موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر43،ہوائی فائرنگ میں 06جبکہ ون ویلنگ میں ملوث 64 افراد کو گرفتار کیاگیا۔