گلشن راوی، شادمان اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

گلشن راوی، شادمان اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں مسلح ڈاکو قیصر کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ70 کی نقدی۔زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔مصطفی آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو عادل کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ80 ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے۔ شادمان کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو مسعود اور فیملی سے 3لاکھ 90ہزار کی نقدی و زیوارات۔ نواب ٹاون کے علاقے سے فرمان اور فیملی سے 1لاکھ 60ہزار نقدی و زیوارات۔باغبانپورہ میں سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو رضوان گن پوائنٹ پر 45ہزار۔غازی آباد میں سلیم سے گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی موبائل فون اور باٹا پور سے گن پوائنٹ پر صدیق سے 14ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، چور جوہر ٹاؤن اور گارڈن ٹاون سے گاڑیاں جبکہ موچی گیٹ۔نواں کوٹ اور فیکٹری ایریا سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -