کھڈیاں، ڈکیتی مزاحمت پر بیٹا جاں بحق،باپ زخمی ہو گیا

        کھڈیاں، ڈکیتی مزاحمت پر بیٹا جاں بحق،باپ زخمی ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھڈیاں خاص(نمائند ہ خصوصی)مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل جبکہ باپ شدید زخمی کردیا۔۔تفصیلات کے مطابق ابوبکر ٹاؤن میں ڈاکو گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے۔اہل خانہ کویرغمال بناکر 2 لاکھ روپے، 5 تولہ زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا اور محمد بوٹا کو ساتھ لیکر ہمسایہ کے گھر داخل ہو گئے۔محمد صدیق کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیااور گھر کی تلاشی شروع کر دی کہ شور کی آوازیں سن کر چھٹ پر سوئے ہوئے باپ بیٹا جاگ گئے۔انھوں نے مزاحمت کر کے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیادیگر ڈاکوؤں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی۔

جس سے والد محمد صدیق اور بیٹا پرویز شدید زخمی ہوگیا۔جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی باپ بیٹے کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور پہنچایا گیا۔پرویز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

مزید :

علاقائی -