رائیونڈ میں جائیدادکے تنازع پربہو کے قتل کا مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی رائیونڈ کے علاقے میں باپ کے ہاتھوں بیٹے کو زخمی اور بہو کو قتل کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازع نکلا،سٹی رائیونڈ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر کے مقتولہ سونیا کے والدلیاقت علی کی مدعیت میں خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں 2روز قبل باپ نے بیوی اور بیٹے کے ہمراہ اپنے چھوٹی بہو کو چھریوں کے وار کر کے قتل جبکہ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا تھا گزشتہ روز پولیس نے مقتولہ کی لاش پورسٹمارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر کے مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے مقتولہ کے والد کے مطابق سلطان احمد اس کی بیوی رضیہ بیٹے عدیل احمد اور رشتے دار بشارت نے میرے داماد ندیم احمد اور بیٹی سونیا کو صلح کے بہانے اپنے گھر بلایا اور سونیا کو مسلح ٹوکے اور بگدے کے وار کرکے بے رحمی سے سونیا کو قتل کردیا اس دوران ندیم بیوی کوبچانے کے لیے آگے بڑھا تو ملزمان نے اس کو بھی شدید زخمی کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔
ملزمان نے میرے داماد کے حصے کی جائیداد ہتھیانے کے لیے یہ سب کیا۔