لاہوریوں کے ساڑھے 5ماہ میں 6لاکھ 16ہزا ر سے زائد ای چالان

لاہوریوں کے ساڑھے 5ماہ میں 6لاکھ 16ہزا ر سے زائد ای چالان

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہوریوں نے ٹریفک سگنل توڑنے کی عادت نہ چھوڑی،رواں سال سیف سٹی اتھارٹی نے6 لاکھ 16 ہزارسے زائد چالان جاری کردیئے،۔تفصیلات کے مطابق پہلے ساڑھے پانچ ماہ میں سیف سٹی اتھارٹی نے6 لاکھ 16 ہزارسے زائد چالان جاری کردیئے، شہرمیں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں گاڑیاں سڑکوں پررواں دواں رہتی ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مینول کے ساتھ ساتھ کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے لیکن شہری پھر بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے بازنہیں آتے۔سیف سٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے ساڑھے پانچ ماہ کے دوران 3 لاکھ 40ہزار گاڑیوں،2 لاکھ 58 ہزار موٹرسائیکل و رکشا،9 ہزار کمرشل گاڑیوں کو چالان بھیجے گئے، جس کے نتیجے میں 4 کروڑ22 لاکھ 76 ہزار 400 روپے جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرایا گیا جبکہ گزشتہ سال 25 کروڑسے زائد جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔مشکلات سے بچنے کے لئے شہری مقررہ تاریخ تک ای چالان کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -