خاتون سمیت 4 مسلح افراد نے محنت کش کی بیوی کو اغوا کر لیا

خاتون سمیت 4 مسلح افراد نے محنت کش کی بیوی کو اغوا کر لیا

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)اسلحہ کے زور پر خاتون سمیت چار مسلح افراد نے زبردستی محنت کش کی بیوی کو اغوا کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ مالولہے کا رہائشی محنت کش اعجاز احمد اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ طلحہ،وارث،آسیہ بی بی اور نیاز احمد مسلح آتشیں اسلحہ آئے اور اسلحہ کے زور پر میری بیوی مقدس بی بی کو زبردستی اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -