نوشہرہ، پولیس نے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا

نوشہرہ، پولیس نے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) پولیس نے منشیات کے خاتمے کی مہم کے دوران محلہ چاند کالونی میں چھاپہ مار کر منشیات فروش محمد ادریس رحمانی محلہ چاند کالونی سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

ہے یاد رہے کہ انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں نے منشیات کے خاتمے کی مہم کے دوران درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بند کیا ہے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک ایسا ناسور ہے جو پرامن معاشرے کے قیام میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے اور جرائم کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے اس لئے منشیات کے خاتمے کے مہم آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک جاری رہے گی۔

مزید :

علاقائی -