غلط آپریشن سے محنت کش کی بیٹی جاں بحق، مالک ہسپتال کیخلاف مقدمہ

غلط آپریشن سے محنت کش کی بیٹی جاں بحق، مالک ہسپتال کیخلاف مقدمہ

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)غلط آپریشن سے محنت کش کی بیٹی جاں بحق سٹی پولیس نے ہسپتال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محمد اعظم اپنی شادی شدہ بیٹی شہلا کو اس کے خاوند سجاول کے ہمراہ پسلی میں درد کے باعث سول چوک میں واقع اعظم ہسپتال لے کر آیاتھا۔

جہاں پر ڈاکٹراعظم نے کہا کہ مریضہ کے پتہ کا آپریشن ہو گاتو ڈاکٹر مریضہ کو آپریشن تھیٹر لے گئے کافی دیر کے بعد ڈاکٹر اعظم نے مریضہ کے لواحقین کو بتایا کہ اس کا آپریشن یہاں نہیں ہو سکتا آپ اسے چٹھہ ہسپتال لے جائیں جب مریضہ کو آپریشن تھیٹر سے لایا گیا تو وہاں مردہ حالت میں تھی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی سے مریضہ جان کی بازی ہار گئی تھانہ سٹی پولیس نے متوفیہ شہلا کے والد محمد انور کی مدعیت میں اعظم ہسپتال کے مالک ڈاکٹر اعظم اور عملہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -