کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پاکستان کے مفادات کیخلاف، ناجائز فائدہ اٹھانا ممکن

کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پاکستان کے مفادات کیخلاف، ناجائز فائدہ اٹھانا ممکن

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) بد عنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنے تحفظات کا اظہار ایک خط کے ذریعے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، قومی احتساب بیورو (نیب)اور سپریم کورٹ سے کیا ہے۔خط میں بیان کیا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں حکومت نے 10 مختلف ترامیم کی ہیں، اس سلسلے میں ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں شدید اعتراضات کیے گئے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پاکستان کے مفادات کیخلاف ہیں، کچھ کمپنیاں ان ترامیم کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔خط میں بتایا گیا کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم ایمانداری کے ساتھ بزنس کرنے کے اصولوں کے خلاف ہیں اور اس سے بیرون ملک بینامی اثاثہ جات رکھنے والوں کو مدد ملے گی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

مزید :

صفحہ اول -