قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج

  

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ ہوں گے، قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی بجٹ پر عام بحث جاری رہے گی جبکہ سینیٹ اجلاس میں بھی سینیٹرز بجٹ پر اپنی سفارشات پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو دن بارہ بجے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، اجلاس کے لیئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اجلاس میں بجٹ 2020-21 پر عام بحث جاری رہے گی، دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی پیر کو ہوگا،سینیٹ اجلاس پیر کو سہ پہر چار بجے ہو گا، جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ  محمد صادق سنجرانی کریں گے، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں وفاقی بجٹ پر ارکان سینیٹ اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -