مختلف شہروں میں المناک ٹریفک حادثات، بچوں، خواتین سمیت 20افراد جاں بحق، متعد د زخمی

مختلف شہروں میں المناک ٹریفک حادثات، بچوں، خواتین سمیت 20افراد جاں بحق، متعد ...

  

فیصل آباد،پیرمحل، شرقپور شریف، قصور،مظفرآباد (نمائندگان پاکستان،بیورورپورٹ،نیوز ایجنسیاں) فیصل آباد، شرقپور شریف، قصور، بالا کوٹ اور وادی نیلم میں ٹریفک حادثات کے دوران 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کار سوار فیملی لا ہور سے سندھیلیا نوالی جا رہی تھی کہ تھانہ مرید والہ کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے پر کار بے قابوڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ المناک حادثے کے نتیجہ میں 2بھائی سید حسن شاہ سید عون شاہ ان کا کزن سید غلام عباس شاہ شدید زخمی ہو گئے۔تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے موقعہ پر ہی دم توڑ گئے۔شرقپور شیخوپورہ روڈ پرجاتے موٹر سائیکل سوارمیاں بیوی اور بیٹی کو چکنمبر 22کے قریب مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر نے کچل دیا جس کے نتیجے میں 30سالہ عصمت، 27سالہ ثانیہ اور 9سالہ بیٹی سونیہ موقع پرجان کی بازی ہار گئے۔ تیسرا حادثہ بالاکوٹ میں پیش آیا جہاں پارس کے قریب کار دریائے کنہار میں جا گری جس کے نتیجے میں چار نوجوان جاں بحق ہو گئے، چاروں نوجوان گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث امدادی کاررائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں بھی مسافر وین کھائی میں جا گرنے سے چار افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو ئے۔ بدقسمت مسافر و ین میں پھلوائی سے چندر سیری جا رہے تھے کہ گاڑی کی بریک فیل ہو گئی۔حادثے کے بعد پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے لاشو ں کو گاڑی سے نکال کرہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونیوالوں میں محمد صدیق، فدا حسین، صدیق یاسین اور نگینہ بی بی شامل ہیں۔ پا نچواں حاد ثہ گوادر میں پیش آیاجہاں پسنی میں کوسٹل ہائی وے پر گاڑی الٹنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔لیویزذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر رومڑو کے مقام پر پیش آیا۔ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچوں اور 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔قصور میں حبیب آباد پتوکی روڈ پر موٹر سائیکل سوارکلن خان اپنی بیوی نسیم بی بی اور 2 سالہ بیٹے علی حمزہ کو لے کر گاؤں جا رہا تھا کہ پل جوڑیاں کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کنن خاں شدید زخمی جبکہ اس کی بیوی نسیم بی بی اور 2 سالہ بیٹا علی حمزہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک حادث

مزید :

صفحہ اول -