محمد علی باکسرمادی نظریات سے بالا انسان کی تخلیق کا مقصد سمجھتے تھے،عمران خان کا ٹویٹ

  محمد علی باکسرمادی نظریات سے بالا انسان کی تخلیق کا مقصد سمجھتے تھے،عمران ...

  

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مرحوم باکسر محمد علی کی طاقت اور ہمت کی پوری دنیا آج بھی معترف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ باکسر محمدعلی ایک عظیم اسپورٹس مین تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ناصرف باصلاحیت اور ذہین تھے بلکہ ان کے اعتقادات بھی عظیم تھے،وہ مادی نظریات سے بالا انسان کی تخلیق کے مقصد کو سمجھتے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ محمدعلی نے اپنے اعتقادات کی اس وقت حفاظت کی جب وہ پیسہ کماسکتے تھے،محمدعلی نے کھیل کے بہترین سالوں میں مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے قربانی دی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ محمدعلی کی طاقت اور ہمت کی پوری دنیا آج بھی معترف ہے۔

باکسر،مقصد

مزید :

صفحہ اول -