پی آئی اے طیارہ حادثہ،تحقیقاتی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائیگی

  پی آئی اے طیارہ حادثہ،تحقیقاتی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائیگی

  

اسلام آباد(آئی این پی)پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ آج سوموارکووزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق استفسار کیا تھا۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیراعظم کو پیر کو رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان آج پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے۔رپورٹ میں حادثے کا ذمہ دار کون تھا، کس کی غلطی تھی تمام نکات سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے طیارہ حادثے کی رپورٹ 22جون کو پبلک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -