سکول کھولیں تو کیسے؟ وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں

        سکول کھولیں تو کیسے؟ وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں

  

لاہور(خبر نگار)وفاقی حکومت نے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا جس میں ٹرائل بنیادوں پر سکول کھولنے پر صوبوں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس بھی طلب کرلی ہے۔وزارت تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویز اور مکمل پلان 23 جون تک بھجوائیں گے۔ طلبہ اور اساتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائیگا۔ کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی کو سفارشات بھجوائی جائیں گئیں جس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کو کھولنے یا مزید بند رکھنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔دوسری جانب طلبہ کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کے حوالے سے وزرا ت قانون کی جانب سے قوانین میں ترامیم کرنے کی ہدایت پر طلبہ کی پریشان بڑھ گئی ہے۔ جس پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا ہے اور تعلیمی بورڈ حکام نے صوبہ بھر کے طلبہ کو پالیسی کے مطابق اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تجاویز طلب

مزید :

صفحہ اول -