چاند نظر نہیں آیا، یکم ذیقعد کل 23جون کو ہوگی
کراچی (آن لائن)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذوالقعدہ 1441ھ کا چاند نظرنہیں آیا، یکم ذوالقعدہ1441ھ بروز کل منگل 23جون 2020وہوگی۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر میٹ کمپلیکس محکمہئ موسمیات، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں مرکزی کمیٹی سے علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے حافظ محمدسلفی، قاری نذیر احمد نعیمی، مولانا صابر نورانی، علامہ سید علی کرار نقوی،قاری محمداقبال اورمولانامحمدعرفان رضوی نے شرکت کی۔ فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز ا ور سپارکو سے ڈپٹی منیجر اسپیس اینڈ سائنس غلام مرتضیٰ نے شرکت کی۔ پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا، کچھ مقامات پر مطلع صاف تھا۔ملک بھر میں کسی مقام سے بھی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئیں، محکمہئ موسمیات نے بھی اپنے تمام مراکز سے اور جامعۃ الرشید کے تمام مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی ہے،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ذوالقعدہ1441ھ بروزمنگل 23جون 2020ء کو ہوگی۔
چاند