ڈریپ کا کورونا کے علاج میں ”رمڈیسیویر“کے استعمال کیلئے اجازت نامہ جاری

  ڈریپ کا کورونا کے علاج میں ”رمڈیسیویر“کے استعمال کیلئے اجازت نامہ جاری

  

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے امریکہ،جاپان،برطانیہ اور یورپ کی جانب سے استعمال کی اجازت کے بعد ڈریپ نے کورونا کے علاج میں ”رمڈیسیویر“کے استعمال کیلئے اجازت نامہ جاری (این او سی) کا اجراء شروع کر دیاہے۔ ترجمان نے کہاکہ انجکشن کی فوری دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈریپ کی جانب سے ایمرجنسی رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس بھی بلایا گیا۔ ترجمان کے مطاق ڈریپ کی جانب سے کابینہ اجلاس کو دوا کی قیمت تجویز کرنے کے حوالے سے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ایمرجنسی بنیادوں پر بلایا گیا،رجسٹریشن لیٹرز جاری کرنے کے بعد امپورٹرز اور مینوفیکچررز کی جانب سے دو ہفتوں میں دوا کی مناسب مقدار کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ترجمان نے کہاکہ رجسٹریشن لیٹرز کی شرائط کے تحت انجکشن اوپن مارکیٹ کی بجائے مخصوص ہسپتالوں اور اداروں کے پاس ہی موجود ہوگا۔ترجمان کے مطابق لوکل مینوفیکچررز کو ریمڈیسویر کے کلینکل استعمال کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ڈریپ کے مطابق دوا کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مضر اثرات رپورٹ ہونے کی صورت میں ڈریپ کو آگاہ کیا جائے گا

ڈریپ اجازت نامہ

مزید :

صفحہ اول -