مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کو گرہن زدہ کر دیا، اویلا سمجھ سے باہر: فیاض الحسن

  مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کو گرہن زدہ کر دیا، اویلا سمجھ سے باہر: فیاض الحسن

  

لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی ہنستی بستی معیشت کو گرہن زدہ کر دیا ہے۔ نون لیگ کے لگائے ہوئے معاشی گرہن کو پی ٹی آئی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہٹانے کی تگ و دو کر رہی ہے۔ موجودہ بجٹ میں کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ ن کا بجٹ پر واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔ لیگی قائدین کو اپنے ادوار کے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں پر بھی ایک نظر ڈالنی چاہئے۔ ن لیگ نے 2014-15 میں ہوٹلز پر16 فیصد صوبائی سیلز ٹیکس عائد کیا۔ بزدار حکومت نے ہوٹلز پر ٹیکس ریٹ سولہ سے پانچ فیصد کیا ہے۔2015-16 میں لیگی حکومت نے دو درجن سے زائد سروسز پر ٹیکس لگائے۔ 2017-18میں ن لیگ نے سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 84 فیصد اضافہ کیا۔ بالواسطہ ٹیکس ہونے کی وجہ سے سروسز سیلز ٹیکس نچلے طبقے کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ لیگی دور کے برعکس بزدار حکومت نے 20 سے زیادہ سروسز پر ٹیکس میں چھوٹ دی ہے۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -