لاہور میں طوفانی بارش، بورڈ رکشوں پر آگرا، حادثات میں 7افراد زخمی

  لاہور میں طوفانی بارش، بورڈ رکشوں پر آگرا، حادثات میں 7افراد زخمی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ملک کے بیشترعلاقوں میں گزشتہ روز موسم انتہائی گرم رہاجبکہ بالائی پنجاب سمیت تاہم بالائی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔وسطی اورجنوبی علاقے شدید گرم رہے۔ سب زیادہ درجہ حرارت، دادو، موہنجو داڑو میں 47، نوکنڈی اور نورپور تھل میں 46 ڈگری جبکہ لاہور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کشمیر میں راولاکوٹ میں 22،خیبر پختونخوا میں دروش میں 11، پاراچنار میں 3، کالام 2، میرکھانی میں 1اورمری میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہو کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، سمن آباد، گلشن راوی، غالب کالونی، فردوس کالونی، نیو شالامار، مال روڈ، سیکرٹریٹ، چوبرجی اور مزنگ کے علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

موسم گرم

لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث سعید چوک میں نصب بل بورڈ سڑک پر کھڑے رکشوں اور ایک گاڑی پر آ گرے۔ بل بورڈز گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور روڈ کو کلیئر کیا گیا عینی شاہدین کے مطابق رکشے سڑک کے کنارے پارکنگ میں کھڑے تھے، ہوا اتنی تیز تھی کہ بل بورڈز زمین سے اکھڑ کر سڑک پرآ گرے جس سے ایک کار،3 آٹو رکشے اور ایک موٹر سائیکل متاثر ہوئی۔ادھر شفیق آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے شدید زخمی ہو گئی جس کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جاتی ہے۔مصری شاہ میں بارش سے پھسلن کے باعث موٹر سائیکل کار سے جا ٹکرائی جس سے دو نوجوان عرفان اور نصیر زخمی ہو گئے۔کوٹ لکھپت میں بارش اور طوفان سے پان شاپ کی چھت گرنے سے دکاندار اللہ دتہ زخمی ہو گئے۔

لاہور طوفان

مزید :

صفحہ اول -