کورونا کا کوئی علاج نہیں، عوام دواؤں پر پیسے خرچ نہ کریں،فواد چودھری

کورونا کا کوئی علاج نہیں، عوام دواؤں پر پیسے خرچ نہ کریں،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی،آئی این پی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ دواؤں پر پیسے خرچ نہ کریں۔ایک بیان میں انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں،دواؤں پر پیسے خرچ نہ کریں۔وفاقی وزیر نے عوام سے درخواست کی کہ کوشش کریں گھروں میں رہیں باہر نکلیں تو ماسک پہنیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن آئیں گے تو تمام وعدے پورے ہوچکے ہوں گے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ سورج گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں آخری سانسیں لے رہی ہیں۔اس سال چھ گرہن ہونے ہیں، چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن، اس سال کا دوسرا گرہن 14 دسمبرکوہوگا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو توہم پرستی بھی عروج پر تھی، ہر شے جو پسند آتی تھی اسے خوش قسمتی اور جس چیز سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا، گرہن بھی ایسا ہی عمل تھا، اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -