بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، زلفی بخاری

      بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، زلفی بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پروازیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔زلفی بخاری نے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے لیبر منسٹرز کیساتھ ہر ہفتے بات ہوتی ہے، معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں ٹکٹنگ میں لوگوں کو مسائل ہوئے ہیں لیکن ڈیمانڈ زیادہ ہو اور سپلائی کم تو مسائل ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک سفارتخانے میں صرف 6 سے 7 لوگ ہوتے ہیں اور اس دوران کرونا، لاک داؤن اور رش کنٹرول کرنے میں مسائل ہوئے لیکن ہم مسائل کے حل کیلئے کام کررہے ہیں، ٹکٹ مہنگی ہوئی اس مسئلے پر بھی کام کررہے ہیں۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -