شرجیل میمن کو برتھ ڈے پر اہلیہ کی جانب سے کروڑوں روپے کے گھر کا تحفہ

  شرجیل میمن کو برتھ ڈے پر اہلیہ کی جانب سے کروڑوں روپے کے گھر کا تحفہ

  

کراچی(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو گزشتہ روز ان کی سالگرہ پر ان کی اہلیہ کی جانب سے محل نما عالیشان گھر تحفے میں دیا گیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی گھر کی ویڈیو بتاتی ہے کہ یہ عالیشان گھر کروڑوں روپے مالیت کا ہوگا۔ یوٹیوب پر موجود ایک ویڈیو میں پرتعیش گھر کے اندرو نی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جس میں اس لمحے کو فلمایا گیا ہے جس میں شرجیل میمن کو گھر تحفتا دیتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ویڈیو میں شرجیل میمن کی اہلیہ کی جانب سے سالگرہ کی مبارکبا د دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔صدف میمن کو یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ آپ 45برس کے ہوچکے جس پر شرجیل کہتے ہیں نہیں میں چھیالیس کا ہوچکا ہوں تو ان کی اہلیہ کہتی ہیں پھر وہ تو 40 برس کی ہوں گی۔

تحفہ

مزید :

صفحہ اول -