والد پر قربان کرنے کیلئے ایک زندگی بہت کم ہے، مریم نواز

والد پر قربان کرنے کیلئے ایک زندگی بہت کم ہے، مریم نواز

  

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک انتقام سے دوسرے انتقام کی طرف جاتے ہوئے بھی باپ کو اپنی ذات کی نہیں،دوسری کال کوٹھڑی میں پڑی بیٹی کی فکر ہے، ایسے والد پر قربان کرنے کے لئے ایک زندگی بہت کم ہے۔ اتوار کو فادرز ڈے کے موقع پر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ جیل کے دنوں میں والد کی طرف سے ملنے والی چٹھی شیئر کی اور لکھا کہ میرے لئے ہر دن ہی #FathersDay ہے مگر آج کے دن اس چھوٹے سے خط سے بڑا کوئی tribute نہیں کہ ایک انتقام سے دوسرے انتقام کی طرف جاتے ہوئے بھی باپ کو اپنی ذات کی نہیں، دوسری کال کوٹھڑی میں پڑی بیٹی کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا ایسے والد پر قربان کرنے کے لئے ایک زندگی بہت کم ہے،اس ٹوئیٹ کیساتھ مریم نواز نے ایک چٹھی بھی شیئرکی جس کے لفافہ پر صرف مریم بیٹی لکھا ہے جبکہ چٹھی پر 11 اکتوبر 2019 لکھا واضح پڑھا جاسکتا ہے۔ چٹھی پر لکھا ہے کہ ”ڈیئرمریم بیٹی، مجھے نیب والے چوہدری شوگر ملز کیس میں آج لے جارہے ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کے لیے آسانیاں فرمائے، اپنا خیال رکھنا اور گھبرا نا مت، اللہ بہت رحم فرمائے گا، میری دعائیں، آپ کیساتھ ہیں۔“

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -