پارٹی میں کوئی دھڑا نہیں میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں، خواجہ آصف

پارٹی میں کوئی دھڑا نہیں میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں، خواجہ آصف

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی حکومت بنانے کی تجویز دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں میرا کوئی دھڑا نہیں، میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا سیاست میں اپنا اپنا مقام ہے،ان کے قائد بھی نوازشریف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑی پارٹیوں میں دھڑے ہونا نئی بات نہیں،اختلافات ہوتے رہتے ہیں، میں دھڑے بازی کے خلاف نہیں ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ جمہوریت کی اساس ہے، پچھلے2 سال میں حکومت نے صرف ناکامی دکھائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرداراخترمینگل کے خاندان کا پاکستانی سیاست میں اہم مقام ہے،انہوں نے2سال تک حکومت کیساتھ چلنے کی کوشش کی جبکہ ق لیگ کی بھی حکومت سے ناراضگی چل رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہمارے دور میں بلوچستان میں ڈاکٹرمالک کی حکومت برقرار رہتی تواچھا ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بیشک مدت پوری کرے لیکن نیا بندہ لائیں جو پرفارم کرے، میں نے تجویز دی تھی کہ 4یا 6 ماہ کیلئے قومی حکومت بنائیں جو مسائل حل کرسکے۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -