کوروناپر وزیراعظم کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر نے سراہا، شبلی فراز

  کوروناپر وزیراعظم کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر نے سراہا، شبلی فراز

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام سمیت قومی معیشت کی ترقی کے لیے ایک مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ایک انٹرویومیں شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اور ملکی معیشت پر لاک ڈاؤن کے سنگین منفی اثرات کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔کورونا وائرس ایک عالمی مسئلہ ہے اور وزیراعظم کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو ’دنیا بھر نے سراہا ہے۔ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کرے گی کیونکہ یہ مہلک وائرس کا حل نہیں ہے۔ کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے اجلاسوں کے دوران تمام فیصلے فریقین کے اتفاق رائے سے کیے گئے ہیں۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -