موثر حکمت عملی سے پاکستان جلد کورونا فری بن جائیگا،عمران امین

موثر حکمت عملی سے پاکستان جلد کورونا فری بن جائیگا،عمران امین

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف پی پی 166کے رہنماء عمران امین نے کہا ہے کہ حکو مت و ز یر اعظم عمران خا ن کی قیا د ت میں عوا م کو بھوک اور کورو نا و با سے بچا نے کیلئے بھر پور اقدا ما ت کر ر ہی ہے، قو م کے سامنے بے نقا ب ہو نے وا لی اپوزیشن اپنی کرپشن کے تحفظ کیلئے تمام جمہور ی ضابطے پا ما ل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی موثر حکمت عملی اور وزیر اعلی ٰپنجاب کے بر وقت اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں سست روی شروع ہو چکی ہے۔

انشاء اللہ بہت جلد پاکستان کورونا فری بن جائے گا۔عمران امین نے کہا کہ بھارت چین کے ہاتھوں مار کھانے کے بعد اپنی خفت مٹانے کیلئے پاکستان میں دہشتگردانہ حملے کروا رہا ہے مگر بھارتی عوام مودی سرکار کی غلط پالیسیوں سے خود تنگ ہیں، اور اس سے نجات چاہتے ہیں اگر مودی سرکار نے پاکستان پر کسی قسم کی جارحیت کی تو اسے منہ کی کھانا پڑیگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور ہمسایوں کیساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -