پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا، ثانیہ کامران

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا، ثانیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں کرپشن کی ٹڈی دل مافیا نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کا پیسہ لوٹنے والے کرپٹ مافیا سے پائی پائی وصول کریں گے، ماضی میں کرپٹ حکمران زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کی داستانیں آج بچے بچے کی زبان پر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ ٹولے کو بدترین شکست سے دوچار کیا، کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے 22 سال جدوجہد کی، زرداری نوازشریف، شہبازشریف اور فضل الرحمان نے کرپشن کے ریکا رڈ قائم کئے،ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے مافیا کو منطقی انجام تک پہنچا کردم لیں گے۔