تبدیلی سرکاری کی کارکردگی پہلے دن سے زیرو ہے،اشرف بھٹی

تبدیلی سرکاری کی کارکردگی پہلے دن سے زیرو ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے دعوے کئے تھے کہ ہم سے ہماری کارکردگی کے بارے میں سو دنوں کے بعد پوچھا جائے اور اب ان کو دو سال ہو گئے ہیں مگر ان کی کارکردگی پہلے دن کی طرح زیرو ہی ہے اور اب بھی یہ حکومت زبانی جمع خرچ سے ہی کام چلانے کی کوشش کررہی ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں ان کے بلند وبانگ دعوے خوشنما وعدے اور عوام کو سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے۔

کسی وعدے کی تکمیل دو سالوں میں نہیں ہو سکی تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے وسائل اپنے ہیں نہ پالیسیاں، بجٹ سے کشکول کا سائز بڑا اور خودکشیوں میں اضافہ ہو گا،بجٹ میں غریب کو سستی روٹی،تعلیم،صحت دینے اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کا کوئی ٹھوس پلان شامل نہیں ہے۔ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ظالمانہ اقدام ہے ملازمین کو ہمیشہ ریلیف پیپلز پارٹی کے دور میں ملتا ہے سندھ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے پنجاب اور وفاق ملازمین کش پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ ملک میں لوڈشیڈنگ اور غربت کے اندھیرے پھیل رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -