کورونا کے حوالے سے جماعت اسلامی کی ملک میں سرگرمیاں جاری
لاہور (پ ر)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کورونا کے متاثرین کی تعدا د ایک 171666 سے تجاوز کر چکی ہے۔پاکستان بڑھتی شرح کے لحاظ سے پہلے تین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ جماعت اسلامی کی لاہوراور پنجاب سمیت پورے ملک میں سرگرمیاں جاری ہیں۔حکومتی اقدامات میں آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔کورونا وائر س نے حکمرانوں کی اہلیت کی قلعی کھول دی ہے۔ ملک اس وقت شدید قسم کے بحرانوں کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اضطراب کا شکار ہیں۔ نظام زندگی عملاً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض ملک میں افراتفری پھیلانے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم اس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ عوام کو کرونا کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔