مر کز اور پنجاب بجٹ آسانی سے منظور ہو جائیگا،ڈاکٹر شاہد صد یق

مر کز اور پنجاب بجٹ آسانی سے منظور ہو جائیگا،ڈاکٹر شاہد صد یق

  

لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ان شاء اللہ مر کز اور پنجاب بجٹ آسانی سے منظور ہو جائیگا، تحریک انصا ف کی حکومت نے بجٹ میں ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی،قومی وسائل عوام کی امانت ہیں تحریک انصا ف کامقصد عوام کی خدمت ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت عوام کی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے، مشکل ترین حالات کے باوجود وفاقی اور پنجاب حکومت نے شاندار عوامی بجٹ پیش کیا،پی ٹی آئی کی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا حکومت کے ہر اقدام میں کیڑے نکالنا اور میں نہ مانوں کی رٹ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش ہے،حکومت نے موجودہ حالات میں ہر وہ اقدام اٹھایا ہے جو عوام کے لئے بہتر ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -