ایپکا کا مطالبات کیلئے 24 جون سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

ایپکا کا مطالبات کیلئے 24 جون سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)نے تنخواہوں اور پینشنز میں اضافہ نہ ہونے ہر24 سے 30جون تک دفاتر میں مکمل ہڑتال اور ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے گزشتہ روز ویڈیو لنک اجلاس میں ایپکا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر حاجی محمد ارشاد چودھری نے کہا ہے کہ بجٹ میں ملازمین کو ریلیف نہ دینے کے خلاف شدید گرمی اور بے قابو کرونا کے باوجود ملک بھر بشمول آزاد کشمیر ملازمین ایپکا کی کال پر جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 10 روز سے تفریق کے خاتمہ اور تنخواہوں میں اضافہ کیلئے سڑکوں پر ہیں لیکن آئی ایم ایف زدہ حکمرانوں نے نااہلی اور ملازمین دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس بے حسی کے خلاف 24 جون کو 11بجے صبح ہر ضلع کی سطع پرحکمرانوں کو جگانے کیلئے ایک بار پھر ملک گیر شدید احتجاج ہوگا۔ملک بھر کی طرح پنجاب کے ہر ضلع اور لاہور میں مین کینال روڈ ایف سی پل تاپنجاب اسمبلی شدید احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو بجٹ میں ریلیف نہ دے کر تحریک انصاف کی حکومت اپنے ہی منشور کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔