بلاول کی توجہ مال اکٹھا کرنے پر ہے،رانا عبدالسمیع

بلاول کی توجہ مال اکٹھا کرنے پر ہے،رانا عبدالسمیع

  

لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رانا عبدالسمیع نے کہاکہ بلاول کی اپنے باپ زرداری کی طرح تمام تر توجہ مال اکٹھا کرنے پر ہے۔بلاول اور ٹی ٹی شریف دورنگیلوں کی جوڑی قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،بلاوجہ تنقید بلاول اور ٹی ٹی شریف کے کرپشن اور لوٹ مار پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کورونا متاثرین کا مال بھی ہڑپ کر گئی، سندھ میں بلاول زرداری کی ناک کے نیچے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اعصابوں پر عمران خان سوار ہوچکے ہیں۔

بلاول زرداری وفاق پر تنقید کرنے کی بجائے سندھ کی عوام کی حالت زار پر توجہ دیں، سندھ میں تھر سمیت کئی علاقوں میں صحت کی عدم سہولتوں اور غذائی قلت کی وجہ سے عوام موت کے منہ میں جا رہے ہیں، بلاول زرداری اور ٹی ٹی شریف صرف بھڑکیں لگاسکتے ہیں، سندھ پر کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی کا نااہل اور نکما ٹولہ مسلط ہے، کئی سالوں سے پیپلزپارٹی نے سندھ پر زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -