پی ٹی آئی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی، میاں وحید

  پی ٹی آئی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی، میاں وحید

  

لاہور(پ ر)کوا ڈینٹر گور نر پنجاب میاں وحیداحمد نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی، اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے قومی یکجہتی امن اتحادکمیٹی کے رہنما ر فاقت علی و دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے صوبے کی تمام جامعات میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنے کو لازمی قرار دینا خوش آئند عمل ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورمبارکباد کے مستحق ہیں، طلبا و طالبات کو قرآن شریف ترجمے کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہو ں نے کہاہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا موقف بالکل در ست ہے کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے، قرآن پاک کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -