وزیر اعظم کی پٹرول بحران پر سخت کارروائی کی ہدایت خوش آئند عمل ہے،شاہ رخ جمال

  وزیر اعظم کی پٹرول بحران پر سخت کارروائی کی ہدایت خوش آئند عمل ہے،شاہ رخ ...

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنماء شاہ رخ جمال بٹ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی پٹرول بحران پیدا کرنے والو ں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت خوش آئند عمل ہے۔ پٹرول مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں، پٹرول بحران سے عوام سفر کررہی ہے،اس کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، بحران پیداکرنے والوں کے لائسنس معطل کئے جائیں،انہوں نے کہاکہ کرپٹ مافیا کوجیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے تاکہ آئندہ انہیں ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔

وزیراعظم عمرا ن خان نے پہلی بار کرپٹ مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -