عمران خان بطور وزیر اعظم آئینی مدت پوری کرینگے،ڈاکٹر سیمی بخاری
لاہور(پ ر) پاکستان تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے۔ اپوزیشن کو چاہیے وہ شور مچانے اور امیدیں لگانے کی بجائے 2023کے انتخابی مقابلے کی تیار کر ے کیونکہ تحر یک انصاف انکو ایک بار پھر شکست دیگی‘بجٹ 2020/21پر صرف وہی لوگ تنقید کر رہے ہیں جنہوں نے ابھی تک بجٹ کو پڑ ھا نہیں۔ اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں پاکستان تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن ہر روز یہ ہی سمجھتی ہے کہ اب یہ اتحادی ناراض ہوگا تو حکومت ختم ہو جائیگی اب یہ ناراض ہوگا تو حکومت ختم ہوجائیگی مگر ہر بار کی طر ح انکو اس بار بھی مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور حکومت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان بھی 2023تک عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی خود کو عوام میں زندہ رکھنے کیلئے سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں۔
مگر وہ تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے حقیقت یہ ہے کہ لوٹ مار کی پالیسی پر گامزن ان دونوں جماعتوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں انکا اب کوئی مستقبل نہیں اب عوام تحر یک انصاف کیساتھ کھڑی ہے۔