ایل ڈی اے کی کارروائیاں جاری، مزید کروڑو ں کی جگہ واگزار

ایل ڈی اے کی کارروائیاں جاری، مزید کروڑو ں کی جگہ واگزار

  

لاہور(عامر بٹ سے)ڈی جی ایل ڈی ایل کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی ملکیت جائیدادوں پر کئے جانے والے غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ تاج پورہ سکیم میں واقع ایل ڈی اے کا 54A. 1میلکیتی پلاٹ واگزار کروالیا گیا۔روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایل ڈی اے کی ملکیت پہاڑوں اور پراپرٹی پر ایل ڈی اے کے ملازمین کی ملی بھگت اور معاونت کے باعث قبضے کیے جانے کا انکشاف سامنے آنے پر ڈی جی ایل ڈی اے عزیز احمد تارڑ نے سخت نوٹس لیا اور تاج پورہ سکیم میں واقع ایک کنال کے ملکیت پلاٹ کو واگزار کروایا۔ واگزار کروائے گئے اس پلاٹ کی مالیت 2 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو اسلم لنہگا،اسٹنٹ اسٹیٹ آفسر شفاقات علی اور سینئر انکروچمنٹ آفسر ملک زوالفقار کی نگرانی میں کیا گیا۔کارروائیاں تیز کردی گی دوران آپریشن پولیس، اور ایل ڈی اے کی اسٹیٹ برانچ کے عملے کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ڈی جی ایل ڈی اے عزیز احمد تارڑ نے غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بلاامیتاز کارروائی کرنے کی ہدایات کردی۔ایل ڈی اے کی ملکیت جائیدادوں کا تحفظ کیا جائے۔ ناجائز قابضین سے ایک ایک انچ واہ گزار کروائیں گے۔ ایل ڈی اے کی پراپرٹی کو محفوظ بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے تمام افسران کو انتباہ کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -