سیاستدان نازک وقت میں فرسودہ سیاست ترک کردیں،ندیم چوہدری

  سیاستدان نازک وقت میں فرسودہ سیاست ترک کردیں،ندیم چوہدری

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ علامہ اقبال ٹاون زون لاہور کے سینئر نائب صدر ندیم احمد چوہدری نے کہاکہ پاک فوج دہشتگردی کی طرح کورونا کو بھی شکست دے گی۔ شہریوں کو ڈرکی کیفیت سے باہر نکلنا ہوگا،کورونا وائرس قابل شکست ہے۔ان خیالات کا اظہار ندیم احمد چوہدری نے تالاب سرائے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کیعزم قیادت میں جس طرح پاک فوج نے دہشت گردوں کو ہرایا اور بھارت کو تینوں دفاعی شعبوں میں پچھاڑا تھا اس طرح ہمارے سرفروش جانباز کرونا وبا کو بھی شکست دیں گے۔ افواج پاکستان نے ماضی میں بھی آنیوالی مختلف آفات کے دوران ہم وطنوں کوسہارادیا اورمصیبت زدگان کی بحالی سے آبدکاری تک گرانقدرخدمات انجام دیں۔ کورونا کیخلاف ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل دبنگ سپہ سالار جنرل قمر باجوہ کی پرجوش اورپرسٹاف، رینجرز، صحافیوں اور پولیس سمیت سکیورٹی فورسز کا کردار قابل قدر ہے۔

خدارا سیاستدان اس نازک وقت میں فرسودہ سیاست چھوڑیں اور انسانیت کی انتھک خدمت کیلئے دن رات ایک کردیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -