پاکستانی عوام کو پہلی بار ایماندار اور محب وطن قیادت ملی ہے،سعدیہ سیل رانا

پاکستانی عوام کو پہلی بار ایماندار اور محب وطن قیادت ملی ہے،سعدیہ سیل رانا

  

لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کو 72سالوں میں عمران خان کی شکل میں پہلی مرتبہ ایماندار اور محب وطن قیادت ملی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی حکومت کے نظر انداز کئے گئے غریب طبقات کو احساس پسماندگی سے باہر نکال کر ان میں پائی جانیوالی احساس محرومی کو احساس برتری میں تبدیل کردیا ہے مقامی سطح پر عوام کو صحت سے وابستہ ہر قسم کی جدید سہولیات فوری اور مقامی سطح پر فراہم کی جارہی ہیں، حکومت بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مستقبل کا کار آ مد شہری بنانے کے لئے ہرسطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -