موجودہ حکومت کی جنگ کرپٹ مافیا کے خلاف ہے،ڈاکٹر محمود شریف

موجودہ حکومت کی جنگ کرپٹ مافیا کے خلاف ہے،ڈاکٹر محمود شریف

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر محمود شریف نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی جنگ کرپٹ مافیا کے خلاف ہے جو کئی دہائیوں سے عوام کا خون چوس رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے 22 سال تک کرپٹ مافیا اور کرپشن کے خاتمے کے لئے جدوجہد کی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اب اس کرپٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں،کرپٹ مافیا پر ہاتھ ڈالنے پر وزیراعظم عمران خان کے اس ایکشن کو پوری قوم سراہا رہی ہے۔

، انہوں نے کہاکہ چور اور ڈکیت سابقہ حکمران اکٹھے بھی ہوجائیں تو پھر بھی وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے، اب باشعور عوام کو کوئی فریب یا چکر نہیں دے سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -