عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے علماء کا مولانا مفتی محمد نعیم کے انتقال پر اظہار افسوس

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے علماء کا مولانا مفتی محمد نعیم کے انتقال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری لاہور مولانا علیم الدین شاکر، نائب امیر پیرر ضوان نفیس،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود نے جامعہ بنوریہ کراچی کے بانی و مہتمم مولانا مفتی محمد نعیم کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی نعیم صاحب کی وفات پر دلی افسوس اورصدمہ ہوا ہے۔انکی وفات پورے پاکستان کے دینی حلقوں کے لیے باعث غم ہے۔
انکی تمام زندگی دین کی اشاعت اور تبلیغ میں گزری۔آپ کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دعا گو ہیں کہ اللہ انکی خدمات دینیہ کو قبول فرما کر آخرت کی تمام منازل آسان فرمائے۔ہم لواحقین اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء فر مائے آمین۔