ڈاکٹرز کورونا کے خلاف جہاد عظیم خدمت ہے،ظاہرنذیر

ڈاکٹرز کورونا کے خلاف جہاد عظیم خدمت ہے،ظاہرنذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) انصاف لائیرزفورم لاہورکے انفارمیشن سیکرٹری ظاہرنزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے جبکہ انسدادی اقدامات میں سول انتظامیہ،پولیس، پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسزاور ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملے کا کردار قابل ستائش اور قابل فخر ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کا اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر کورونا کے خلاف جہاد عظیم خدمت ہے جسے قوم کسی طرح بھی فراموش نہیں کر سکتی۔

ظاہرنذیرنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک وقوم کے مخلص لیڈر ہیں اور قوم کو ترقی کی طرف لیکر جانا چاہتے ہیں مشکلات سے گزر کر ہی آسانیاں پیدا ہوتی ہیں،اس لئے قوم کو مشکل وقت میں متحد ہوکر صبر وتحمل کامظاہرہ کرنا ہوگا،یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم غریب عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے وہ دن دو ر نہیں جب عمران خان کی قیادت میں ملک مزید ترقی کریگا۔