مودی نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا،حاجی فیاض

    مودی نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا،حاجی فیاض

  

لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف گلبرگ ٹاؤن کے صدر حاجی فیاض نے کہاکہ مودی نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے، مودی فاشسٹ نے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے ریکارڈتوڑ دیئے ہیں، عالم برادری بھارت کی جارحیت کا فوری نوٹس لے اور خطے میں امن کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، مظلوم کشمیری بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑے ہیں، انکی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

انہوں نے کہاکہ مودی مسلمانوں کا ناحق خون بہارہا ہے اسے شہداء کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا پڑے گا، پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -