اسلامک لائیرز موومنٹ قانون کی علمبرداری میں کردار ادا کرے،ذکر اللہ مجاہد

  اسلامک لائیرز موومنٹ قانون کی علمبرداری میں کردار ادا کرے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) ملک میں آئین اور قانون کی علمبرداری میں اپنا کردار ادا کرے۔نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کی ختم نبوت اور قرارداد مقاصد پر مشتمل آئینی اسلامی دفعات کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔ ان خیالات کا انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

صدر اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور نصراللہ اولکھ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور ڈاکٹر کلیم جاوید ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ بی این پی کے اختر مینگل حکومت کو بد نام اور بلیک میل کرنے کی بجائے اپنے تحفظا ت سے وزیراعظم عمران خان کو آ گاہ کر یں ان شا ء اللہ ان کی تمام غلط فہمیاں دور ہو جا ئیں گی۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت کو بہت سے محاذوں پر چیلنج کا سامنا ہے بے روزگاری کا خا تمہ، معیشت کی بہتری اور کورونا کوکنٹرو ل کرنے پر حکومت کا مکمل فوکس ہے ایسے حالا ت میں نئے نئے کٹے نہ کھو لے جا ئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -